چیچہ وطنی،گیس لیکیج سے گھر میں آتشزدگی ،خاتون جاں بحق،بیٹا زخمی
غازی آباد(نمائندہ خصوصی)چیچہ وطنی میں گیس سلنڈر لیکیج سے گھر میں آتشزدگی، ماں جاں بحق،بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔
اوکانوالہ روڈ پر واقع ماسٹر شعیب آرائیں کے گھر میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا،آگ کی لپیٹ میں آکر شعیب آرائیں کی اہلیہ جھلس کر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا بیٹا سرفراز احمد شدید زخمی ہوا،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمی سرفراز احمد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا۔