ہندو کمیونٹی کے وفد کی ملاقات
سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے سکھر اور اس کے گرد و نواح کی ہندو کمیونٹی کے وفد نے مکھی ایشور لعل کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سکھر شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، بین المذاہب ہم آہنگی اور شہریوں کے درمیان بھائی چارے کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ سکھر کے عوام نے ہمیشہ امن، بھائی چارے اور یکجہتی کا پیغام دیا ہے اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شہر کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔