کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالی 8 سالہ بچی دم توڑ گئی

کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالی 8 سالہ بچی دم توڑ گئی

امامیہ کالونی کی عشال کو ایک ماہ قبل کتے نے کا ٹا تو اینٹی ریبیزو یکسین لگائی گئی ویکسین کے باوجود ہلاکت پر تشویش ، وجہ جاننے کیلئے تحقیقا ت ضروری:ڈاکٹر

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )امامیہ کالونی لاہورکی 8 سالہ بچی عشال کتے کے کاٹنے کے بعد میو ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی کو ایک ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، جس کے بعد اسے اینٹی ریبیز ویکسین لگائی گئی، طبیعت بگڑنے پر 24مئی کو دوبارہ ہسپتال لایا گیا، جہاں وہ دو روز وینٹی لیٹر پر زیر علاج رہنے کے بعد 26مئی کو انتقال کر گئی۔واقعے کے بعد ویکسین لگنے کے باوجود ہلاکت پر تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ جاننے کیلئے مکمل طبی تحقیقات ضروری ہیں۔ بعض ماہرین نے گردن توڑ بخار کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سلمان کاظمی کے مطابق بچی ریبیز کے باعث دماغی انفیکشن کا شکار ہوئی۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں فوری زخم دھوئیں، بروقت طبی امداد حاصل کریں اور اینٹی ریبیز ویکسین کا مکمل کورس ضرور کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں