سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز سنگین مذاق،شٹرڈاؤن ہڑتال کرینگے:آل پاکستان انجمن تاجران
ہمارے کاروبار تقریباً ختم ہو گئے ،آئی ایم ایف کے احکامات پر من وعن عمل کرنا ملک وقوم سے دشمنی کے مترادف ہے حکومت ٹیکسوں کی شرح میں کمی کا وعدہ پورا کرے ، آسان ٹیکس سکیم متعارف نہ کرائی گئی تو احتجاج پر مجبور ہونگے ،ٹریڈرز
اسلام آباد (دنیا نیوز )آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرڈر ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ،سیکرٹری و چیئرمین ٹریڈرز اینڈ مارکیٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چودھری ، ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان ، جنرل سیکرٹری نعیم اقبال،ایف الیون کے صدر مہر اللہ داد ، جناح سپر کے صدر اسد عزیز ،جی ایٹ مرکز کے صدر عجب خان،جنرل سیکرٹری وسیم عباسی ،ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری اسماعیل خان. سپر مار کیٹ کے صدر شہزاد عباسی ،جی13۔ 14کے صدر ریاض خان ، ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف شاہ ، جی نائن مرکز کے صدر راجہ ذوالفقار ، جنرل سیکرٹری شاہد عباسی ، جی ایٹ مرکز کے صدر عجب خان ،جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان ، جی ٹین مرکز کے صدر کامران کا کا خیل جنرل سیکرٹری عامر بخاری ،جی الیون ملٹی کے صدر ظاہر عباسی ،جی ٹین فور کے صدر ظفر گجر ،جی نائن فور کے صدر حاجی نثار لنگاہ،جی ایٹ ون کے جنرل سیکرٹری عبد الغفار چودھری جی سکس میلوڈی کے صدر اظہر اقبال ، جنرل سیکرٹری قریشی ،آبپارہ کے چیئرمین شفیق عباسی ، فائر بریگیڈ کے صدر راجہ سفیر ،آئی ایٹ مرکز کے صدر وحید چیمہ ۔۔۔
چیئرمین یا سر عباسی ، جنرل سیکرٹری رانا بلال ،آئی نائن مرکز کے صدر صفدر عباسی ،جزل سیکرٹری ولید خالد ،بہارہ کہو سملی کے صدر راجہ زابد دھنیال ، موتی بازار کے صدر قمر عباسی، جنرل سیکرٹری عمر خیام عباسی ،مری روڈ کے جنرل سیکرٹری چوہدری کامران ، پی ڈبلیو ڈی کے صدر چودھری ریاست علی نے کہا تاجر مہنگائی سے طوفان سے سخت پریشان ہیں، کاروبار نصف سے زیادہ سکڑ چکے ہیں ،گلی محلے کے دکاندار سیلز ٹیکس ڈیوائس سے سخت پریشان ہیں اور سونے پر سہاگہ ضلعی انتظامیہ کا تاجروں کے ساتھ رویہ غلاموں جیسا ہے ۔ ایسے وقت میں پانچ جون کو پیش کئے جانے والے بجٹ میں حکومت نے ایک فیصد سیلز ٹیکس میں اضافہ کی تجویز دی ہے جو کہ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔ انہوں نے مزید کہا آئی ایم ایف کے احکامات پر من وعن عمل کرنا قوم کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے ، پٹرول کی قیمت نے عوام کی قوت خرید بھی میں کمی کر دی جس کی وجہ سے کاروبار تقریباً ختم ہو گئے ہیں، حکومت بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح میں کمی کا وعدہ پورا کرے ، وعدے کے مطابق آسان ٹیکس سکیم متعارف نہ کرائی گئی تو تاجر برادری شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے احتجاج پر مجبور ہوگی ۔