اقوام متحدہ میں پنجاب سیف سٹیز کا منصوبہ ’’میرا پیارا‘‘ چیمپئن قرار

اقوام متحدہ میں پنجاب سیف سٹیز کا منصوبہ ’’میرا پیارا‘‘ چیمپئن قرار

منفرد ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے 77ہزار گمشدہ بچے خاندانوں سے ملوائے جا چکے یہ اعزاز مریم نواز کے گورننس ماڈل پر عالمی اعتماد کا اظہارہے :ترجمان سیف سٹی

لاہور (کرائم رپورٹر )پاکستان کیلئے نمایاں عالمی اعزاز ، اقوامِ متحدہ کے فورم پر پنجاب کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہو گئی، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ’’میرا پیارا‘‘(ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی)اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ WSIS Prizes 2026 میں چیمپئن منصوبہ قرار پایا ۔یاد رہے کہ اپریل 2026 میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دو منصوبے ، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن اور ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی (میرا پیارا)، WSIS Prizes 2026 کیلئے عالمی سطح پر شارٹ لسٹ ہوئے تھے ۔ یہ پاکستان کیلئے ایک منفرد اعزاز تھا کہ پنجاب کے دونوں عوامی خدمت کے منصوبوں کو اقوام متحدہ کے اس معتبر عالمی فورم پر نمایاں مقام حاصل ہوا۔’’میرا پیارا‘‘پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید اور منفرد ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو گمشدہ بچوں، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو ان کے خاندانوں سے دوبارہ ملوانے کیلئے خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ اس منصوبے کے ذریعے اب تک 1لاکھ 45 ہزار سے زائد بچوں سے متعلق کیسز پر مؤثر کارروائی کی جا چکی، جبکہ 54 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کے کیسز کو کامیابی سے حل کیا گیا ۔پلیٹ فارم کے ذریعے 77 ہزار سے زائد بچوں کو ان کے خاندانوں سے دوبارہ ملوایا جا چکا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ پلیٹ فارم بچوں کے استحصال، آن لائن ہراسگی اور دیگر حساس معاملات میں بروقت معاونت اور رہنمائی فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ یہ عالمی اعزاز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سٹیزن سینٹرک اور ٹیکنالوجی ڈرِون گورننس ماڈل پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں