شیخ رشید راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے تاحیات ممبر بن گئے

شیخ رشید راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے تاحیات ممبر بن گئے

صدر بار ، قائم مقام جنرل سیکرٹری نے لائف ٹائم ممبرشپ سرٹیفکیٹ دیا نصف صدی بعد بنیادی پیشے کی جانب واپسی ، اب صرف پریکٹس کرونگا ، گفتگو

راولپنڈی ( خبر نگار ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پچاس سال بعد دوبارہ شعبئہ وکالت سے وابستگی اختیار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد اعوان اور قائم مقام جنرل سیکرٹری احسن سلیم منج نے انہیں لائف ٹائم ممبرشپ سرٹیفکیٹ پیش کیا، جس کے بعد ان کی بار ممبرشپ تاحیات بحال کر دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہوں نے نصف صدی بعد دوبارہ اپنے بنیادی پیشے کی جانب واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ باقاعدگی سے اپنے چیمبر میں بیٹھ کر وکالت کریں گے ، ان کی کوشش ہوگی کہ غریب، نادار اور مستحق افراد کو قانونی معاونت فراہم کی  جائے ،انہوں نے واضح کیا کہ وہ بار کی سیاست میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، ‘‘مرنے کے بعد میرے کتبے پر بھی ایڈووکیٹ لکھا ہوگا۔’’ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں