کابینہ نے ادویات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی منظوری دیدی

 کابینہ نے ادویات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی منظوری دیدی

جعلی، غیر معیاری اور نقلی ادویات کی موثر نشاندہی اور خاتمے میں مدد ملے گی

 اسلام آباد (اے پی پی،دنیا نیوز)وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں ادویات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دےدی ہے ۔ اس سلسلے میں ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔منگل کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی ادویات کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے ۔ پہلی بار ملک میں ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا جس سے جعلی، غیر معیاری اور نقلی ادویات کی مثر نشاندہی اور ان کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے نفاذ کے بعد عام صارفین باآسانی دوا کی میعادِ استعمال، قیمت اور دیگر اہم معلومات کی مستند تصدیق کر سکیں گے جس سے عوام کا ادویات کے نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں