ایس ای سی پی نے کاروباروں کیلئے سرمایہ حاصل کرنے کا عمل آسان بنا دیا ،ریگولیشنز میں ترمیم
اسلام آباد(اے پی پی)ایس ای سی پی نے شراکت داری اور لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپ کاروباروں کیلئے پاکستان سٹاک ایکسچینج سے سرمایہ حاصل کرنا آسان بنا دیا ہے۔
نئی سہولت کے تحت ایسے کاروبار کمپنی میں تبدیل ہونے سے پہلے کی منافع بخش مالی کارکردگی اور گوشوارے بھی آئی پی او کی اہلیت کیلئے استعمال کر سکیں گے ۔ یہ سہولت پبلک آفرنگ ریگولیشنز 2017 میں ترامیم کے ذریعے دی گئی ہے ۔ ایس ای سی پی کے مطابق اس اقدام سے کاروباروں کو سرمایہ کاری منڈیوں تک بہتر رسائی ملے گی جبکہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے آڈٹ اور حصص سے متعلق سخت شرائط بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔