خیبر پختونخوا کرپشن کی نذر ہو چکا

 خیبر پختونخوا کرپشن کی نذر ہو چکا

ایبٹ آباد (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے حق کو گالم گلوچ سے نہیں دلائل سے حاصل کریں گے ، خیبر پختونخوا کرپشن کی نذرہو چکا ہے۔۔۔

 امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے ، جن لوگوں نے نوکریاں اور گھر دینے کا وعدہ کیا تھا وہ اس کو نبھانے میں ناکام رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں پولیس کی تنخواہیں باقی صوبوں سے کم ہیں جب کہ ان کی قربانیاں زیادہ ہیں،وہ وقت دور نہیں جب خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ جیالا ہو گا، ہم وفاق کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس گیس، بجلی معدنیات اور سیاحت ہے ، چشمہ لفٹ کینال بن جائے تو گندم میں خود کفیل ہو جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لوگوں کا رجحان پیپلز پارٹی کی طرف جا رہا ہے ،جو سب کے سامنے ہے ، گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کے پارٹی پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں