محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے کل اجلاس طلب

محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے کل اجلاس طلب

لاہور(آئی این پی )محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے اجلاس کل (پیر کو) طلب کرلیا گیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدار ت اجلاس اقبال ہال بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہو گا جبکہ زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس بیک وقت کوہسار بلاک اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ دوسری جانب ماہرینِ فلکیات نے چاند کی عمر کم ہونے کے باعث 15 جون کو رویت کے امکانات انتہائی کم ظاہر کئے ہیں، جس کے تحت پاکستان میں یکم محرم الحرام 17 جون کو ہونے کا قوی امکان ہے ۔ محرم الحرام کی حتمی اور سرکاری تواریخ کا اعلان کل رات رویت ہلال کمیٹی کے باضابطہ فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں