’’یہ فلسطینیوں کی زمین بیچنے کی کوشش ہے ‘‘100برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا اسرائیلی ایونٹ منسوخ کرنیکا مطالبہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 100سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ لندن میں اسرائیلی رئیل اسٹیٹ ایونٹ کو منسوخ کر دیا جائے۔
برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ کا مؤقف ہے کہ یہ تقریب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے منسلک جائیدادوں کی تشہیر کا ذریعہ بن سکتی ہے ،برطانوی اخبار کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ فلسطینیوں کی زمین ہے جو ہمارے ملک میں بکوانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی غیرقانونی قبضہ کی ہوئی فلسطینی جائیدادوں کی برطانیہ میں تشہیر اور فروخت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔