ساہیوال:8سالہ بچہ کھلے مین ہول میں جاگرا،شہریوں نے نکال لیا
ساہیوال(خبرنگار)ساہیوال میں 8سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا،شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو بروقت نکال لیا ۔
کچا پکانورشاہ روڈ پر نادرا دفترکے قریب 8سالہ معید شام کے وقت اپنی والدہ کے ہمراہ جارہا تھاکہ پاؤں پھسلنے سے کھلے مین ہول میں جاگرا،قریبی مکین سہیل نے دیگر نوجوانوں کے ہمراہ اپنی مد د آپ کے تحت رسیوں کے ذریعے مین ہول میں اتر کربچے کو بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو ون ون ٹو اہلکار بھی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے اورڈھکن کے بغیر مین ہول کے ارد گرد سیمنٹ کے بلاک رکھ کر،اور حفاظتی ٹیپ باندھ کر راستے کو محفوظ کرنے کی کوشش کی ۔