سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ہانیہ کے زخمی والد بھائی ہسپتال سے ڈسچارج

سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے  جاں بحق ہونے والی ہانیہ کے زخمی والد بھائی ہسپتال سے ڈسچارج

راولپنڈی(این این آئی)سی ٹی ڈی کی فائر نگ سے جاں بحق ہونے والی ہانیہ کے زخمی والد اور بھائی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔

چکوال میں ہانیہ احمد کیس میں زخمی ہونے والے باپ اور بیٹے کے حوالے سے اہم پیش سامنے آئی، دونوں زخمیوں کو راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال سے طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ،عفان کے نانا محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ زخمی باپ اور بیٹا تیزی سے صحت یابی کی طرف گامزن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کمسن عفان کو جسمانی طور پر مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں ابھی مزید وقت درکار ہے ، کیونکہ اس کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کا علاج تاحال جاری ہے ،اہلخانہ نے عوام سے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں