پارٹی سے شوکاز نوٹس جاری

  پارٹی سے شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو پارٹی پالیسی سے متصادم بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان کے دستخط سے جاری نوٹس میں آزاد جموں و کشمیر سے متعلق سینیٹ میں تقریر اور بعد ازاں میڈیا پر کئے تبصروں پر وضاحت طلب کرتے کہا گیا ہے کہ سینیٹ فلور پر ان کی تقریر پارٹی مؤقف سے متصادم تھی ،سات روز میں تحریری جواب جمع کرائیں، انہیں آئندہ غیر مجاز بیانات سے گریز اور حساس معاملات پہلے پارٹی فورم پر اٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں