بشریٰ بی بی کی مبینہ قید تنہائی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدی تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔۔۔
بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائردرخواست میں نیب ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میری والدہ کو غیر قانونی طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ، میری والدہ کے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں،قید تنہائی میں رکھنا غیر قانونی، غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے ۔