دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغانیوں کے گرد گھیرا تنگ

دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغانیوں کے گرد گھیرا تنگ

رواں سال کے پہلے 5ماہ میں ترکیہ سے 16436افغان مہاجرین کوگرفتار کیا جاچکا

 اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر)دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغانیوں کے گرد گھیرا تنگ،رواں سال کے پہلے 5ماہ میں ترکیہ سے 16ہزار436 افغان مہاجرین کوگرفتار کیا جاچکا ہے مختلف جرائم میں ملوث غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین میزبان ممالک کیلئے سکیورٹی اورانتظامی چیلنج بنتے جارہے ہیں ،ترکیہ اورجرمنی نے قتل،منشیات اورانسانی سمگلنگ سمیت دیگرجرائم میں ملوث افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا۔ترک جریدے اور افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق ترک سکیورٹی فورسز نے صوبہ آغدیر میں کارروائی کرتے ہوئے 5انسانی سمگلرزاور11غیر قانونی افغان مہاجرین کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا۔11غیرقانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کیلئے ڈی پورٹ مراکز اور5کو پراسیکیوٹر کے دفتر منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں