خیبر پختونخوا میں صورتحال تشویشناک
پشاور(این این آئی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے 46ویں میڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے ، پولیس اور ایف سی مسلسل حالتِ جنگ میں فرائض انجام دے رہی ہیں، انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا افغانستان کی سرحد پر واقع ہے ، جہاں غیر ملکی مداخلت اور چھوڑا گیا اسلحہ دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے ، پولیس کو جس جنگ کی تربیت نہیں، وہی پولیس آج فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے۔