متنازعہ خبرکیس:درخواست ضمانت خارج ہونے پریوٹیوبررضی طاہرگرفتار
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر یوٹیوب رضی طاہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی سے سابق اعلیٰ شخصیت کی ملاقات کی متنازعہ خبر سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے دوران رضی طاہر عدالت میں پیش ہوئے ، دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست خارج کرنے کا حکم سنایا تو این سی سی آئی اے کے حکام نے یوٹیوبر کو اپنی تحویل میں لے لیا، آج جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔