حج آن لائن رجسٹریشن، پہلے روز 20 ہزار درخواستیں موصول

 حج آن لائن رجسٹریشن، پہلے روز 20 ہزار درخواستیں موصول

24 گھنٹے میں 30 ہزار سے زائد صارفین نے اپنے یوزر اکاؤنٹس بھی بنا لئے

 اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )حج 2027 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ، پہلے 24 گھنٹے کے دوران 20 ہزار 124 افراد نے رجسٹریشن کرالی ، آن لائن پورٹل اور پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کے ذریعے درخواست گزاروں کو قطار اور انتظار کی مشکلات سے نجات مل گئی ، آن لائن پورٹل پر پہلے 24 گھنٹے میں 30 ہزار سے زائد صارفین نے یوزر اکائونٹ بنا لئے حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن سرکاری و پرائیویٹ تمام عازمین حج کے لئے لازمی ہے ،درخواست گزاروں کو فیملی گروپ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، رجسٹریشن کے وقت ڈیجیٹل تصویر، شناختی کارڈ یا (ب )فارم ہونا ضروری جبکہ کا رآمد پاکستانی پاسپورٹ کی شرط اگلے مرحلے پر لازمی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں