پنجاب کالجز کی طالبہ نے ہارورڈ میں عالمی ریسرچ اولمپیڈ جیت لیا
جیناعلی نے 89 ممالک کے طلبہ کو پیچھے چھوڑ ا، فائنل راؤنڈ 20 جون کوہوا نمایاں طلبہ کو عالمی جامعات خصوصی سکالرشپس کی پیشکش بھی کرتیں
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب کالجز کی طالبہ جینا علی نے ہارورڈ یونیورسٹی، بوسٹن (امریکا) میں منعقدہ انٹرنیشنل ریسرچ اولمپیڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔مقابلے کا فائنل راؤنڈ 20 جون کو ہارورڈ یونیورسٹی، بوسٹن میں منعقد ہوا، جس میں 89 ممالک کے 13 سے 18 سال عمر کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ یہ عالمی مقابلہ سائنسی تحقیق کی صلاحیت، تنقیدی سوچ اور ڈیٹا کے تجزیاتی مہارتوں کو جانچنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے ۔جینا علی نے مقابلے کے چاروں مراحل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو عالمی جامعات کی جانب سے خصوصی سکالرشپس کی پیشکش بھی کی جاتی ہے ۔پنجاب کالجز نے اپنی ہونہار اور قابلِ فخر طالبہ جینا علی کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔