چمن بارڈر متاثرین کو بیرون ملک روزگار، حکومت بلوچستان کا بڑا اقدام

چمن بارڈر متاثرین کو بیرون ملک روزگار، حکومت بلوچستان کا بڑا اقدام

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) چمن بارڈر پر بے روزگار خاندانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع سے معاشی بحالی کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔

حکومت بلوچستان نے ون ڈاکومنٹ پالیسی کے نفاذ کے بعد 500 بے روزگار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے چمن کے متاثرہ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔بارڈر بندش سے متاثرہ شہریوں کے لیے ریلیف کے طور پر حکومت بلوچستان پہلے ہی 5 ہزار مفت پاسپورٹس جاری کر چکی ہے ۔ چمن بارڈر کی بندش سے بے روزگار ہونے والے نوجوان اب بیرون ملک روزگار حاصل کر سکیں گے ۔مزدور پیشہ افراد نے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے بیرون ملک ملازمتوں کے ذریعے معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔ چمن کے نوجوان ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت میں کردار ادا کریں گے اور متاثرین نے حکومتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں