آزاد کشمیر الیکشن :کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل
مظفرآباد( اے پی ، این این آئی) آزادجموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں آزادجموں و کشمیر کے 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ،یوں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔۔۔
آزادجموں و کشمیر کے 33 حلقوں سے 1047 امیدواروں جبکہ مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں 218 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ آج سے شروع ہو گا ، اعداد و شمار کے مطابق میرپور ڈویژن سے 406، پونچھ ڈویژن سے 294 جبکہ مظفرآباد ڈویژن سے 337 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،انتخابی ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تاحال ٹکٹوں کا مکمل اعلان نہیں کیا جا سکا۔پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس اور جمعیت اہلحدیث آزاد جموں و کشمیر سمیت دیگر جماعتوں نے ابھی تک اپنے امیدواروں کو حتمی شکل نہیں دی۔