لاہور ہائیکورٹ:فیکٹریوں ، کمپنیوں کوورکرز ویلفئیر فنڈز جمع کرانے کے حکومت پنجاب کے نوٹسز کالعدم

لاہور ہائیکورٹ:فیکٹریوں ، کمپنیوں  کوورکرز ویلفئیر فنڈز جمع کرانے  کے حکومت پنجاب کے نوٹسز کالعدم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے فیکٹریوں اور کمپنیوں کو ورکرز ویلفئیر فنڈز جمع کرانے کے حکومت پنجاب کے نوٹسز کالعدم قرار دے دئیے۔

 تحریری حکم میں کہا گیا ہے ایک سے زائد صوبوں میں چلنے والی کمپنیاں اپنے فنڈز صرف ایف بی آر کو جمع کرانے کی پابند ہیں،پنجاب حکومت کے نوٹسز مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کمپنیوں کی تمام درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں