وزیراعلیٰ پختونخوا کا صحافیوں کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان

 وزیراعلیٰ پختونخوا کا صحافیوں کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان

بجٹ میں کارکن صحافیوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے ایک ارب مختص کیے میڈیا کالونیز ، فزیبلٹی اور ڈیزائن کیلئے 50 کروڑ رکھے گئے ، سہیل آفریدی

پشاور (دنیا نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کا جلد سنگِ بنیاد رکھنے اور پشاور کے صحافیوں کے لیے الگ انڈوومنٹ فنڈ کے قیام سمیت متعدد اقدامات کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کارکن صحافیوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ میڈیا کالونیز کے قیام، فزیبلٹی اور ڈیزائن کے لیے 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے 15 کروڑ روپے ، صوبے بھر کے ضلعی پریس کلبوں کی بحالی کے لیے 30 کروڑ روپے اور انفارمیشن سیکٹر میں جدت و ترقی کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا جرنلسٹس ویلفیئر انڈوومنٹ فنڈ کی مالیت 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دی گئی ۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی  کہ میڈیا اداروں کو سرکاری اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی کارکن صحافیوں کے واجبات اور کم از کم اجرت کی ادائیگی سے مشروط بنائی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں