بس حادثہ:وزیراعلیٰ پختونخواکا متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

بس حادثہ:وزیراعلیٰ پختونخواکا متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

حادثے میں جاں بحق ہرفرد کے لواحقین کو 20 لاکھ ، ہر زخمی کو 10لاکھ مالی امداد دینگے ملاکنڈ ڈویژن میں منشیات، دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں، سہیل آفریدی

پشاور (نیوز ایجنسیاں )وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے بس حادثہ میں خیبرپختونخوا کے متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا ۔اپنے بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہرفرد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے اور ہر زخمی کو 10 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔ علاوہ ازیں سہیل آفریدی کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان، ترقیاتی پروگرام، گورننس اور سروس ڈیلیوری سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو ملاکنڈ ڈویژن میں پارلیمنٹرینز پر حملوں کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کیے جائیں۔ ملاکنڈ ڈویژن میں دہشتگردی اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مربوط اور بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں