ہائیکورٹ :موسمِ گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری
لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا ،اطلاق 6 جولائی سے ہوگا۔
روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر پہلے ہفتے کے دوران 6 ڈویژن بینچ مختلف نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کریں گے ان میں چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ،جسٹس شہباز رضوی ، جسٹس فیصل زمان، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس ملک اویس ،جسٹس طارق ندیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ شامل ہیں۔علاوہ ازیں 23 ججز بطور سنگل بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے ۔