10فیصد طلبہ کوفری تعلیم،پیراکانوٹس معطل کرنے کی درخواست پربھی نوٹس

10فیصد طلبہ کوفری تعلیم،پیراکانوٹس معطل کرنے کی درخواست پربھی نوٹس

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی 10فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کے خلاف درخواست میں نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی ودیگر فریقین کو جواب کیلئے جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

 جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا،جس کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے 2012 کے 10 فیصد فری تعلیم قانون کو چیلنج کیا ہے ،10 فیصد ضرورت مند طلبہ کو تعلیم دینے کے قانون پر عمل درآمد کے لئے پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کئے ،ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹس کو معطل کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیے جاتے ہیں، کیس کی آئندہ سماعت2 اگست کو ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں