اکاؤنٹس کیس:مزید مہلت کی استدعا
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس بلاک کیے جانے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔۔۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دینے کی استدعا کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل علی طاہر نے مؤقف اختیار کیا کہ ہر سماعت پر وفاقی حکومت کی جانب سے یہی مؤقف اختیار کیا جاتا ہے اور جواب جمع نہیں کرایا جا رہا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی۔