رونالڈو آخری ورلڈ کپ یادگار بنانے میں ناکام، سپین سے شکست، پرتگال ٹورنامنٹ سے باہر

ڈیلاس: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سپین نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں سپین کی جانب سے فیصلہ کن گول میکائیل میرینو نے 90 ویں منٹ میں کیا۔

یوں سپین نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور اس کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔

کوارٹر فائنل میں سپین کا مقابلہ بیلجیئم یا امریکا سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں