نظر ثانی درخواست پر مقررہ کورٹ فیس اور 5 ہزار سکیورٹی کی ادائیگی لازمی قرار

نظر ثانی درخواست پر مقررہ کورٹ فیس  اور 5 ہزار سکیورٹی کی ادائیگی لازمی قرار

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے نظر ثانی درخواست دائر کرنے کے طریقہ کار بارے تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے نظر ثانی درخواست پر مقررہ کورٹ فیس اور 5 ہزار روپے سکیورٹی دونوں کی ادائیگی لازمی قرار دیدی، کورٹ فیس اور 5 ہزار روپے سکیورٹی ایک دوسرے کا متبادل نہیں، کورٹ فیس اور سکیورٹی دو الگ الگ قانونی تقاضے ہیں، دونوں ادائیگیوں کو دوگنا نقصان قرار نہیں دیا جا سکتا، عدالت نے رجسٹرار آفس کانظر ثانی درخواست پر اعتراض برقرار رکھا، عدالت نے درخواست گزار کو رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں