ڈی جی بیت المال تبادلہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن و دیگر کو نوٹس، جواب طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ڈی جی بیت المال کی خدمات واپس پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کے معاملہ میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔
پروفیسر ڈاکٹر ذیشان کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل شاہ خاور نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کے 20 مئی 2026 کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ نوٹیفکیشن کے مطابق درخواستگزار کی خدمات واپس پنجاب حکومت کے حوالے کی گئیں، نوٹیفکیشن سے قبل درخواستگزار کو سنا نہیں گیا،نوٹیفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے کالعدم کیاجائے ۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ نوٹس کرتے ہیں جواب آنے دیں پھر دیکھتے ہیں۔