پنجاب:2325 سزائے موت کے قیدی، 6 برس سے پھانسیاں معطل

پنجاب:2325 سزائے موت کے قیدی، 6 برس سے پھانسیاں معطل

268 کی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے اپیلیں خارج،2057 کی اپیلیں زیر سماعت ہیں آخری پھانسی2019 میں دی گئی ،حکومت کا ان قیدیوں پر سالانہ 21 کروڑ سے زائد خرچ

لاہور (مد ثر حسین سے )پنجاب کی جیلوں میں سزائے موت کے 2325 قیدی بند ،268 کی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے اپیلیں خارج،2057 کی اپیلیں زیر سماعت ہیں،پنجاب کی جیلوں میں 6 سال سے ابتک کسی بھی سزائے موت کے قیدی کو پھانسی نہیں دی گئی،آخری قیدی کو 6 نومبر 2019 کو پھانسی دی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق سزائے موت کے قیدی پنجاب کی جن جیلوں میں بند ہیں ان میں سب سے زیادہ 275 قیدی سینٹرل جیل فیصل آباد میں،اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سزائے موت کے 186 قیدی،سینٹرل جیل ملتان میں 173 ،کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 157 ،ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں 143 قیدی،ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال میں 121 قیدی بند ہیں۔ جیلوں میں بند ان قیدیوں میں کچھ ایسے قیدی بھی ہیں جو 2 یا 3 افراد کو قتل کر کے جیل میں بند ہیں۔جیل حکام کے مطابق پنجاب حکومت ایک قیدی پر سالانہ ایک لاکھ روپے خرچ کرتی ہے ،سزائے موت کے قیدیوں پر پنجاب حکومت کے سالانہ 21 کروڑ 13 لاکھ روپے کے اخراجات آرہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...