ساؤتھ ایئر کا اسلام آبادسے بھی باقاعدہ فضائی آپریشن کا آغاز

ساؤتھ ایئر کا اسلام آبادسے بھی  باقاعدہ فضائی آپریشن کا آغاز

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ساؤتھ ایئر نے باقاعدہ فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سید آفتاب علی شاہ گیلانی نے کہا کہ اس اقدام سے ملک کے فضائی رابطوں میں مزید بہتری آئے گی، ساؤ تھ ایئر ان روٹس پر پروازیں چلائے گی جہاں بڑی ایئرلائنز اس وقت سروس فراہم نہیں کر رہیں ۔ ابتدائی مرحلے میں ایئرلائن 70 نشستوں والے طیارے کے ذریعے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے ، ساؤ تھ ایئر کی سروس سے جنوبی پنجاب اور جنوبی علاقوں کے مسافروں کو بہتر فضائی سہولت میسر آئے گی، بہاولپور، رحیم یار خان، کوئٹہ، تربت اور گوادر ایئرپورٹس کو ساؤتھ ایئر کے نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا جبکہ مظفرآباد اور راولاکوٹ کے لیے بھی جلد فضائی سروس شروع کیے جانے کا امکان ہے ۔آفتاب گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ساؤتھ ایئر کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...