پشاور میں امریکی قونصلیٹ جنرل بند کردیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور بند کردیا گیا، خیبر پختونخوا کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے خیبر پختونخوا یونٹ کو منتقل کر دی گئی۔
امریکن قونصلیٹ پشاور بند کرنے کا اعلان 5 مئی کو کیا گیا تھا اور اب لگ بھگ ڈیڑھ ماہ کے بعد فیصلے پر عمل درآمد کردیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے امریکن قونصلیٹ پشاور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا گیا ہے کہ پشاور قونصلیٹ بند کردیا گیا ہے ، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پشاور قونصلیٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی غیر فعال کیے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments