دھرنے ، لانگ مارچ قانون سازی کا متبادل نہیں، رانا ثنااللہ

دھرنے ، لانگ مارچ قانون  سازی کا متبادل نہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااﷲ نے کہا تحریک آزادی کشمیر تحریک پاکستان ہے ، آزادکشمیر کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

وہ گزشتہ روز یہاں ڈڈیال سے امیدوار اسمبلی راجہ شعیب عابد کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے بھی خطاب کیا۔ا س موقع پر شعیب عابد پارٹی امیدوار چودھری اظہر صادق کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دستبردار ہو گئے ۔امیر مقام نے کہا شعیب عابد پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ،شیر کے نشان کی کامیابی ہر کارکن کی ذمہ داری ہے ۔رانا ثنا اﷲ نے کہا عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات حکومت نے سنجیدگی سے کیے ، آئینی فیصلے صرف اسمبلی کے ذریعے ہی ہو سکتے ہیں۔ دھرنے اور لانگ مارچ قانون سازی کا متبادل نہیں ، مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی۔ میاں نواز شریف میرپور اور مظفرآباد میں جلسوں سے خطاب کرینگے ،مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...