نواز شریف مظفر آباد ، میرپور میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے

 نواز شریف مظفر آباد ، میرپور میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے

مظفرآباد (اسلم میر )پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی قیادت نے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے حوالے سے مظفرآباد میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔

 جس میں انتخابی حکمت عملی، قائد مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف کے دورہ آزاد کشمیر اور انتخابی جلسوں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں رانا ثناء اللہ ،انجینئر امیر مقام، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر ،کیپٹن (ر) محمد صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی، انتخابی حلقوں کے امیدواروں، بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف آزاد کشمیر کے دورے کے دوران مظفرآباد اور میرپور میں دو بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی دونوں جلسوں میں ان کے ہمراہ ہوں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...