بلوچستان ہائیکورٹ جج کیلئے ایڈووکیٹ سلیم لاشاری کی نامزدگی پراعتراضات
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے جج کے امیدوار ایڈووکیٹ سلیم لاشاری کی نامزدگی پر اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔
بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین جاڈین دشتی نے ایڈووکیٹ سلیم لاشاری کے خلاف مختلف شکایات جوڈیشل کمیشن میں جمع کرا د یں ، جاڈین دشتی کے مطابق شکایات پاکستان بار کونسل، چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور جوڈیشل کمیشن کے دیگر ار کان کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایڈووکیٹ سلیم لاشاری کو بلوچستان ہائیکورٹ کا جج نامزد کئے جانے پر انہیں اعتراض ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیم لاشاری نے سرکاری ملازمت کے دوران وکالت کا لائسنس حاصل کیا جو قواعد کے منافی ہے سلیم لاشاری نے جعل سازی کے ذریعے وکالت کا لائسنس حاصل کیا، ایسے لائسنس کی بنیاد پر انہیں ہائیکورٹ کے جج کے امیدوار کے طور پر نامزد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایڈووکیٹ سلیم لاشاری کی نامزدگی میرٹ پر نہیں ہوئی انہوں نے جوڈیشل کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف عائد اعتراضات اور شکایات کا جائزہ لے کر مناسب فیصلہ کیا جائے ، اس حوالے سے ایڈووکیٹ سلیم لاشاری کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments