سینیٹ کمیٹی:پختونخوا میں غیر ملکی منصوبے برقت مکمل کرنیکی سفارش
جہاں سڑکوں کی ضرورت تھی وہاں نہیں بنیں، جہاں نہیں تھی وہاں بن گئیں، روبینہ خالد 2022میں قرضہ 40ہزار ارب تھا جو اب90ہزار ارب تک پہنچ چکا ،چیئرمین کمیٹی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ،آن لائن) سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں میں شفافیت اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی سفارش کی ہے ، چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی حکام نے بتایا کہ سوات، پشاور، مردان، نوشہرہ سمیت مختلف اضلاع میں متعدد سڑکوں کے منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سینیٹر ہدایت اللہ نے پوچھا کہ خیبر پختونخوا میں سڑکوں بنانے کا کیا کرائٹیریا تھا انہوں نے نشاندہی کی کہ پشاور میں سیلاب آیا ہی نہیں تھا مگر وہاں 9 سڑکیں تعمیر ہوئیں جبکہ دیر میں صرف 12 کلومیٹر سڑکیں بنائی گئیں۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ جہاں سڑکوں کی ضرورت تھی وہاں نہیں بنیں، جہاں نہیں تھی وہاں بن گئیں ۔ چیئرمین کمیٹی نے خدشہ ظاہر کیا کہ قرضہ 2022 میں 40 ہزار ارب روپے تھا جو اب 90 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے جو ملک کے لیے بڑی مصیبت بن سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments