پختونخوا میں ایچ آئی وی کے 9 ہزار 272نئے کیس رپورٹ
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ایچ آئی وی کے 9 ہزار 272نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔
محکمہ صحت کے مطابق اب تک صوبے بھر میں ایچ آئی وی کے 10ہزار 655مریض رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں ایچ آئی وی کے 1383 کیسز سامنے آئے تھے ۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس 2 ہزار 932 کیسز کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments