آزاد کشمیر کے عوام ووٹ سے کھوکھلے نعروں اور کارکردگی میں فرق واضح کر دیں گے :سعد رفیق

آزاد کشمیر کے عوام ووٹ سے  کھوکھلے نعروں اور کارکردگی میں  فرق واضح کر دیں گے :سعد رفیق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کی مہاجرین کی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے حوالے سے مرکزی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت خواجہ سعد رفیق نے کی، جس میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب ، طاہرہ اورنگزیب، انوشہ رحمان، ملک ابرار، راجہ جاوید اخلاص، دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس میں کشمیری مہاجرین کی نشستوں پر پارٹی کی جاری انتخابی مہم کا جائزہ لیا گیا، خواجہ سعد رفیق نے اجلاس کو وزیرآباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات اور جہلم کے دوروں اور عوامی رابطوں سے آگاہ کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اپنے ووٹ سے کھوکھلے نعروں اور کارکردگی کے درمیان فرق واضح کر دیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...