بشریٰ بی بی کے ساتھ کوئی قابل دست اندازی جرم سر زد نہیں ہوا:اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
راولپنڈی(احمد بھٹی)بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ویمن بیرک بلقیس مریم نے تحریری جواب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم کی عدالت میں جمع کرا دیا۔
بلقیس مریم نے اپنے جواب میں کہا بشریٰ بی بی کے ساتھ کوئی قابل دست اندازی جرم سر زد نہیں ہوا۔ درخواست گزار کے عائد الزامات بے بنیاد، لغو اور حقائق کے منافی ہیں، الزامات کی تائید میں کوئی ثبوت موجود نہیں۔ درخواست مسترد کی جائے ۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ کی درخواست پر سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کے وکیل بحث کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments