کوہ سلیمان ، معاویہ چکرانی گینگ کے 11 ارکان سرنڈر کرگئے
یارو کھوسہ (نامہ نگار) کوہ سلیمان میں امن و امان کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں اشتہاری لادی گینگ کے دوسرے گروپ معاویہ چکرانی گینگ کے 11 ارکان نے رضاکارانہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
تھانہ کوٹ مبارک میں تقریب ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق بلوچ اور کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس امیر تیمور کی موجودگی میں گینگ ارکان نے بھاری ہتھیار جمع کرا ئے ۔ہتھیار ڈالنے والوں میں معاویہ ولد میر محمد، محمد قاسم، شہزاد، بلال، محمد یوسف، محمد یعقوب، محمد موسیٰ، غلام مصطفی ، محمد یونس، محمد ہارون اور محمد رمضان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مذکورہ افراد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی اور اغوا برائے تاوان سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے افراد عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کا سامنا کریں گے جبکہ حکومت انہیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے معاونت فراہم کرے گی۔ڈی پی او صادق بلوچ اور کمانڈنٹ بی ایم پی امیر تیمور نے کہا کہ علاقے میں امن کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments