5 اگست سے نئی اور بھرپور تحریک کا آغاز

 5 اگست سے نئی اور بھرپور تحریک کا آغاز

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کو 3 سال مکمل ہونے پر 5 اگست سے ان کی رہائی کے لیے ایک نئی اور بھرپور تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اس نئی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے تمام حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں اور ہم خیال سیاسی قوتوں سے باقاعدہ رابطہ اور بات چیت کی جائے گی۔میڈی سے گفتگو میں اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی عدم موجودگی اور احتجاجی پالیسی پر وضاحت کرتے ہوئے شفیع جان نے بتایا دو ہفتے قبل علیمہ خانم نے خود واضح کر دیا تھا اب اڈیالہ جیل کے باہر صرف بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئیں گی اس کے بعد کارکن اڈیالہ جیل کے باہر جمع نہیں ہو رہے ہیں۔ نورین نیازی کے بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا وہ بیان ان کا ذاتی خیال اور مؤقف تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...