عمران کیساتھ اختلاف جرنیلوں سے اقتدار لینے پر تھا ، جاوید ہاشمی

عمران کیساتھ اختلاف جرنیلوں سے اقتدار لینے پر تھا ، جاوید ہاشمی

پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ،جمہوریت کیلئے آواز اٹھاؤں گا،تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیاجائے عمران خان نے تحریک انصاف، انصاف کے لیے بنائی،آج اسکو انصاف نہیں مل رہا

لاہور(کورٹ رپورٹر)سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہوں لیکن جمہوریت کے لیے آواز اٹھاؤں گا،سیاسی قیدیوں کو رہا کیاجائے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں منعقدہ وکلاکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریک انصاف، انصاف کے لیے بنائی مگر آج اسکو انصاف نہیں مل رہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان وکیل نے بنایا تھا اسکو وکلا ہی بچائیں گے ،وکلا ہی واحد راستہ ہے جو جمہوریت کے لیے جدو جہد کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لوگوں کو مارا جارہا ہے ،پاکستان کو دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے عمران خان کو لانا ضروری ہے ،بانی پی ٹی آئی نے جو قوم کو شعور دیا وہ کسی نے نہیں دیا،پاکستان کو چلنا ہے اور یہ چلے گا،سیاست دانوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا،انہوں نے کہا عمران خان کے ساتھ میرا اختلاف جرنیلوں سے اقتدار لینے پر تھا ،ان کو کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے حکومت نہ لیں،عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئیں ،پھر کچھ ماہ بعد بانی پی ٹی آئی کو میری بات سمجھ آگئی ،2024 کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی،عوام کا ووٹ چھین کر اقتدار موجودہ حکومت کو دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...