فرحان فاروق ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن تعینات

فرحان فاروق ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن تعینات

ساجد چوہان ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو ،عبدالشکور ڈی جی شہرِ خاموشاں مقرر 7پولیس افسروں کے بھی تبادلے ، ملک داؤد احمد ایس پی گورنر ہاؤس سپیشل برانچ ہونگے

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے ، کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے متعدد انتظامی افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر د ئیے ،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ساجد چوہان کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کر دیا گیا جبکہ عبدالشکور کو کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی ساہیوال سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل شہرِ خاموشاں اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے ۔فرحان فاروق کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن ، نوید شہزاد مرزا کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن کے عہدے سے تبدیل کرکے ممبر (آئی ٹی)بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کیا گیا۔

کریم بخش کو ایڈیشنل کمشنر (کوارڈینیشن) ملتان سے تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات جنوبی پنجاب جبکہ محمد ارشد گوپانگ کو ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) ملتان سے تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جنوبی پنجاب مقرر کیا گیا، اخلاق احمد خان کو ایڈیشنل کمشنر (کنسولیڈیشن) ملتان سے تبدیل کرکے ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) ملتان، جبکہ شاہد عباس کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب سے تبدیل کرکے ایڈیشنل کمشنر (کوارڈینیشن) ملتان تعینات کیا گیا ہے ۔عصمت اللہ کو ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس)بہاولپور سے تبدیل کرکے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ محبوب الٰہی کو ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ) سیالکوٹ سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ) بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔

آفتاب احمد کو کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی فیصل آباد کے عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ عفیفہ شجاعیہ کو ایس اینڈ جی اے ڈی سے پنجاب ریونیو اتھارٹی فیصل آباد کی کمشنر تعینات کیا گیا ہے ۔دریں اثنا آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بھی 7 پولیس افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ایس پی فتح احمد کو پٹرولنگ پولیس سے آر آئی بی شیخوپورہ ریجن، ایس پی شاہد نواز کو ایس پی رائٹ مینجمنٹ پولیس شیخوپورہ سے ایس پی پٹرولنگ پولیس لاہور، ملک داؤد احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ سے ایس پی گورنر ہاؤس سپیشل برانچ لاہور، فخر بشیر راجہ کو ایس پی پٹرولنگ پولیس ساہیوال سے ایس پی ٹریفک پاسبان لاہور، غازی محمد عمر فاروق کو ایس پی انویسٹی گیشن ون لاہور سے ایس پی پٹرولنگ پولیس ساہیوال اور عادل عامر کو ایس پی ٹیکنیکل، سپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ آغا رمضان علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیٹ فورس، کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...