گرین انکلیو ون منصوبے میں تاخیر پرسینیٹ کمیٹی برہم، ٹھیکیدار طلب

گرین انکلیو ون منصوبے میں تاخیر پرسینیٹ کمیٹی برہم، ٹھیکیدار طلب

پاک پی ڈبلیو ڈی کے ایڈجسٹ ملازمین کی تنخواہیں اور بقایا جات فوری ادا کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سابق پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پاک پی ڈبلیو ڈی) کے مختلف وزارتوں اور محکموں میں ایڈجسٹ کیے گئے ملازمین کو تنخواہوں اور بقایا جات کی ادائیگی میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹر ناصر محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ سابق پاک پی ڈبلیو ڈی کے 20 ہزار 24 ملازمین مختلف وزارتوں اور محکموں میں ایڈجسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ان میں سے 3 ہزار 94 ملازمین کی تنخواہیں جاری کر دی گئی جبکہ تقریباً 30 ملازمین کے کیسز تاحال زیر التوا ہیں۔ کمیٹی نے گرین انکلیو-I ہاؤسنگ منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، لاگت میں اضافے اور الاٹیوں کو درپیش مشکلات پر بھی سخت تشویش اور برہمی کا اظہار کیا۔ ایف جی ای ایچ اے حکام نے تاخیر کی وجوہات میں عدالتی مقدمات، نیب تحقیقات، اراضی تنازعات اور دیگر انتظامی مسائل کا ذکر کیا جبکہ بتایا کہ تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے ۔چیئرمین کمیٹی نے تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے اور ٹھیکیدار ڈاکٹر حفیظ عباسی کو آئندہ اجلاس میں طلب کرنے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...