علیمہ خان کو والدکی قبر پر جانے سے روکدیا گیا ،کئی کارکن گرفتار
کارکنوں نے عمران خان کے حق میں نعرہ بازی کی پولیس نے قافلے کو روک لیا گرفتار کارکنان کو چھوڑ دیں ہم قافلہ موڑ لیتے ہیں ، علیمہ خان ، پولیس نے رہا کر دیا
میانوالی (نامہ نگار)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے گزشتہ روز اچانک میانوالی کا دورہ کیا۔انہوں نے کارکنوں کے ہمراہ اپنے والد کی قبر پر حاضری دینے کا پروگرام بنایا مگر انتظامیہ کی طرف سے روک دیا گیا۔ مزاحمت پر کئی کارکن گرفتار ہو گئے اور وہ واپس چلی گئیں ۔وہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان سے میانوالی کیطرف روانہ ہوئیں تو راستے میں جگہ جگہ انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور اپنے آبائی ضلع میانوالی پہنچیں تو وہاں بھی بہت بڑی تعداد لوگوں کی پہنچ گئی اور علیمہ خان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ علیمہ خان کی میانوالی پنجاب میں انٹری پر کارکنان گرفتار بھی ہوئے اور شاہد خٹک اور پولیس کی تلخ کلامی ہوئی ۔علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کی آخری حدود کو چھوڑ کر پنجاب کا رخ کیا وہ ڈیرہ اسماعیل خان سے چشمہ روڈ سے میانوالی جہاز چوک پہنچیں۔ کارکنوں نے عمران خان کے حق میں نعرہ بازی کی پھر انڈر پاس کے قریب پولیس نے قافلے کو روک لیا کیونکہ علیمہ خان اپنے آبائی گھر کی طرف جارہی تھیں ۔ شاہد خٹک اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی پولیس آفیسر کاشف کا کہنا تھا آپ مہربانی کر کے قافلے کو واپس موڑ لیں ہم چلیں جائیں گے ۔ غریب لوگوں کے لئے مسائل پیدا ہوں گے ۔ علیمہ خان نے کہا گرفتار کارکنان کو چھوڑ دیں ہم قافلہ موڑ لیتے ہیں علیمہ خان نے جیسے قافلہ واپس موڑا گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments