سیالکوٹ:جعلی دستاویز پر ڈاکٹر بھرتی، ایم ایس سمیت 4 گرفتار

سیالکوٹ:جعلی دستاویز پر ڈاکٹر بھرتی، ایم ایس سمیت 4 گرفتار

اینٹی کرپشن نے ڈاکٹر سہیل ،ڈاکٹر عبدالفتح ،شہباز سونی اور جعلی ڈاکٹر شبیر کو دھر لیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اینٹی کرپشن نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں مبینہ جعلی ڈاکٹر کی بوگس دستاویز ات پر تعیناتی ، ملی بھگت سے سرکاری ریکارڈ میں ظاہر کرکے قومی خزانے سے 6لاکھ 68 ہزار 856 روپے بطور تنخواہ وصول کرنے ، سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی اور ملی بھگت کے الزامات پر درج مقدمہ نمبر 81/2025 میں ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر عبدالفتح ،شہباز سونی (کمپیوٹر آپریٹر)اور محمد شبیر (جعلی ڈاکٹر )کو جوڈیشل کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا،یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن کی ہدایت پر رانا مبشر علی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...