نئے صوبوں کا قیام ناگزیر

نئے صوبوں کا قیام ناگزیر

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نئے صوبوں کے قیام کو پاکستان میں ترقی اور استحکام کا زینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہاں اختیارات کی تقسیم اور گورننس کے عمل کو یقینی بنا دیا جائے تو پاکستان کی اس سے بڑھ کر خدمت کوئی اور نہیں ہوسکتی۔

ہمارے ہمسایہ ممالک سب ہی گورننس کو یقینی بنانے کیلئے صوبوں کی تعداد بڑھاتے ہیں لیکن ہمارے ہاں اور خاص مائنڈ سیٹ اپنی سیاسی بالادستی اور انتظامی دسترس کیلئے صوبوں کے عمل میں رکاوٹ ہے ۔وہ دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہو تاکہ سیاسی حکومتیں ازخود صوبوں کی طرف پیش رفت کرتیں بدقسمتی سے یہاں ملکی مفاد سے زیادہ اپنے سیاسی و خاندانی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان آگے بڑھ پایا نہ ہی عوام کی حالت زار بدلی۔ اب سے صوبوں کے قیام کا عمل آگے بڑھ رہا ہے جو کسی کے روکے نہیں رکے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...