عمران خان چٹان کی طرح ڈٹے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کی ناحق قید کو 3 سال مکمل ہو گئے ہیں۔۔۔
ان 3 برسوں میں شاید ہی کوئی ایسا حربہ ہو جو انہیں سیاسی طور پر دبانے اور ان کا عزم توڑنے کے لیے استعمال نہ کیا گیا ہو، ایکس پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی، پارلیمان کے تقدس، آزاد عدلیہ اور شفاف انتخابات کے اصولوں پر چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments